بھٹکل:19/ جنوری (ایس اؤنیوز) بنگلورو کی ٹویوٹا انڈسٹریز انجن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے زیر اہتمام مرڈیشور آر این ایس پالی ٹکنک کالج میں 25جنوری بروز جمعرات کی صبح 30-9بجے سے کیمپس انٹرویو ہوگا۔
ڈپلوما کے میکانیکل ، آٹوموبائیل کے فائنل ائیر میں زیر تعلیم طلبا جو پہلے سمسٹر سے 5ویں سمسٹر تک 50فی صد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے 18سے 25سال کی عمر والے اترکنڑا ضلع اور دیگر اضلاع کے طلبا انٹرویو میں شریک ہوسکتےہیں۔
اہل طلبا اپنے مارکس کارڈ کی نقل (ایس ایس ایل سی اور ڈپلوما) ، بائیوڈیٹا اور ایک فوٹو لے کر انٹرویو میں شریک ہوں۔ طلبا کا انتخاب تحریری ٹسٹ اور انٹرویو کے ذریعے ہوگا۔ منتخب شدہ طلبا کے لئے اپرنٹس ٹرینی انجنئیرس شمار کرتے ہوئے کمپنی ضوابط کے مطابق 12،700روپئے وظیفہ دیاجائے گا۔ ایک سال مکمل ہونے کے بعد 18000روپئے تنخواہ کے ساتھ یونیفارم ، کھانا وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انٹرویو کے متعلق زائد جانکاری کے لئے کالج کے پلیس منٹ افسر /نائب پرنسپال کے مری سوامی 9448235284، پرنسپال سنتوش آر اے 9448738527پر رابطہ کرنے کی پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی گئی ہے۔